جرائم و حادثات
عادل آباد میں دلخراش سڑک حادثہ ریٹائرڈ ٹیچر ہلاک

عادل آباد ۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد مستقر میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں نارائنا نامی ایک ریٹائرڈ ٹیچر ہلاک ہو گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ کلکٹریٹ چوراہے کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی اسکوٹی پر جا رہے تھے کہ ایک ٹپر گاڑی نے انھیں ٹکر دے دی۔حادثے کے نتیجہ میں نارائنا کو شدید زخم آئے۔ مقامی افراد نے فوراً انہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
حادثہ کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے۔چاندا سے تعلق رکھنے والے نارائنا گزشتہ کچھ عرصہ سے عادل آباد کے وِدیا نگر علاقے میں مقیم تھے۔