نیشنل

بہار کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بحال

نئی دہلی: ریاست بہار میں تشدد سے متاثرہ ساسارام اور بہار شریف میں آج انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ رام نومی کے موقع پر تشدد کے واقعات کے بعد گزشتہ 8 دن سے انٹرنیٹ سروسز معطل تھیں۔ ان علاقوں میں صورت حال بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ کسی طرح کے نا مناسب حالات سے نمٹنے کیلئے حساس علاقوں میں زبردست سیکورٹی عملہ تعینات کیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لوگوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ جناب نتیش کمار نے کہاہے کہ شرپسندوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button