انٹر نیشنل

سعودی عرب۔دنیا کی سب سے بڑی فوروہیلر ریلی، حائل ریجن گنیزبک میں شامل

کے این واصف

سعودی عرب اپنے “وژن 2030 کے احداف حاصل کرنے میں مسلسل کوشاں ہے۔ اس سلسلہ میں مملکت نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ ایک تازہ اطلاع کے مطابق حائل ریجن کو دنیا میں سب سے بڑی”فوروہیل ریلی” کامیابی سے منعقد کرنے پر گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

 

ریلی حائل کے شمال مغرب میں واقع تاریخی علاقے توارن میں شروع کی گئی تھی۔سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق غیرہموار صحرائی ٹریک کی لمبائی 7 کلو میٹر تھی جبکہ ریلی میں 501 فوروہیل گاڑیاں شریک ہوئیں۔

 

ریلی کا اہتمام سعودی ٹورازم اتھارٹی اور حائل ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طورپرکیا جبکہ دیگر شرکا میں شاہ سلمان رائل ریزور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، کلچر ہاوس اور دیگر 14 سرکاری ادارے و سعودی فیڈریشن برائے آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل بھی شامل تھے۔

 

گنیز بک کے منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ریلی میں تمام مقررہ شرائط اورمعیار پر پوری توجہ دی گئی جس میں علاقے کے طویل ترین ناہموارٹریک کی پابندی کی گئی جو عالمی ریکارڈ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button