ایرانی حجاج کرام کے تعلق سے سعودی عرب کا بڑا اعلان

نئی دہلی:سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت میں موجود ایرانی زائرین کی واپسی تک انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائے گی۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق
شاہ سلمان نے جمعہ کے روز سعودی حکام کو ہدایت کی کہ پھنسے ہوئے ایرانی عازمینِ حج کی حفاظت اور خدمت کی جائے۔شاہ سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں موجود ایرانی زائرین ہمارے
مہمان ہیں اور وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے ان کی رہائش، کھانے پینے اور سفری سہولتیں بھی مزید فراہم کی جائیں گی۔یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے ایران کی حدود میں کیے گئے فضائی حملوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شاہ کی رہنمائی کی روشنی میں ایک منصوبہ تیار کیاجس کے تحت وزارتِ حج و عمرہ کو مزید سہولتیں
فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کی مختلف تنصیبات، جوہری مقامات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کی زد میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف
سٹاف میجر جنرل محمد باقری اور چھ جوہری سائنسدان بھی آگئے۔