انٹر نیشنل

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا اعلان — 31 مئی سے عمرہ ویزوں کا اجرا اور زائرین کی آمد شروع ہوگی

جدہ –  سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے 1448ھ کے عمرہ سیزن کے کیلنڈر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 مئی 2026 سے عمرہ ویزوں کے اجرا اور عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد کا آغاز ہوگا۔

 

وزارت کے مطابق یکم جون 2026 سے زائرین مکہ مکرمہ میں داخل ہوسکیں گے اور نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ بھی حاصل کرسکیں گے۔

 

اعلان کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ زائرین کے مملکت میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 ہوگی۔

 

وزارتِ حج و عمرہ نے مزید بتایا کہ 7 اپریل 2027 عمرہ زائرین کی سعودی عرب سے روانگی کی آخری تاریخ ہوگی۔ وزارت نے عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور بیرونِ ملک ایجنٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول اور تمام سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ زائرین کو معیاری سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button