انٹر نیشنل
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے دوسرا امدادی طیارہ
ریاض ۔ کے این واصف
فلسطین کے حالات پر دنیا کا بڑا حصہ خاموش ہے۔ اور کچھ ممالک ظالم اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں مگر سعودی عرب فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی امداد کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی نے غزہ کے متاثرین کے لیے سعودی عرب کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی طیارے پر 35 ٹن اشیائے خورونوش اور عارضی رہائش کے لیے درکار ضروری سامان لدا ہوا ہے۔امدادی سامان کی ترسیل کا تعلق سعودی عرب کی جانب سے شروع کی جانے والی اس عطیات مہم سے ہے
جس کا حکم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ کے فلسطینی بھائیوں کے مصائب کم کرنے میں حصہ لینے کی خاطر دیا ہوا ہے۔