حیدرآباد میں وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران لڑکی کھمبے پر چڑھ گئی _ مودی کی کافی منت و سماجت کے بعد لڑکی نیچے اتر گئی
حیدرآباد _ 11 نومبر ( اردولیکس ) حیدرآباد میں وزیراعظم مودی کی تقریر کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ پریڈگراونڈ سکندرآباد میں مودی دلت طبقہ کے جلسہ سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک ایک نوجوان لڑکی وہاں لگے فلڈ لائٹ کے کھبے پر چڑھ گئی
۔ اس کو دیکھ کر مودی قدرے پریشان ہوگئے۔انہوں نے کہا”نیچے آجاو، یہ اچھی بات نہیں ہے۔۔آپ نیچے آجائیں۔ میں آپ کے ساتھ ہوں، میں آپ کی بات سنوں گا، ایسا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ میں یہاں صرف آپ کے لیے آیا ہوں“نیچے اترنے کیلئے مودی کی باربار اپیل کا اس لڑکی پر کوئی اثرنہیں ہوا اور وہ اوپر چڑھتی چلی گئی جس پرمودی نے کہاکہ وہ اس کی بات سنیں گے۔
انہوں نے لڑکی سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر شارٹ سرکٹ ہوگا نیچے اترجائیں۔ایسا کرنے سے فائدہ نہیں ہوگا۔میں آپ کے لئے آیا ہوں، آپ کرشنا مادیگا کی بات مانئے۔ وزیر اعظم کے بار بار کہنے پر لڑکی نیچے اتر گئی۔ مودی نے لڑکی کو نیچے اتارنے کافی منت و سماجت کی ۔اس کے بعد اپنی تقریر جاری رکھی۔
PM Narendra Modi urged a woman to climb down from a light tower during public meeting at #Hyderabad pic.twitter.com/87rB9cII7T
— Naveena (@TheNaveena) November 11, 2023