نیشنل

خاتون کو برہنہ کرکے پریڈ کروائی گئی۔ انسانیت کو شرمسار کرنے والے واقعہ میں ملوث شوہر سمیت دس افراد گرفتار

نئی دہلی:ریاست راجستھان میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا۔پرتاب گڑھ کے ایک موضع میں 21 سالہ قبائلی خاتون کو برہنہ کیا گیا اور اس کی پریڈ کروائی گئی۔

 

 

اس واقعہ میں خاتون کا شوہر بھی ملوث ہے جب یہ حرکت کی گئی تو وہاں موجود افراد نے اس کی سیل فون کے ذریعہ فلم بندی کی اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اس واقعہ میں پولیس نے متاثرہ کے شوہر سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

 

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ متاثرہ خاتون کے تعلقات کسی اور شخص سے قائم تھے اس بات کا علم ہونے پر اس کے شوہر نے اسے برہنہ کر کے پرءڈ کروائی۔ معلوم ہوا کہ خاتون کے سسرالی رشتہ داروں نے متاثرہ کا اغوا کر لیا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے اس کے بعد اس کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی گئی۔

 

 

ریاست کے چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے اس واقعہ کا نوٹ لیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر لکھا کہ مہذب معاشرے میں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں ملزمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button