انٹر نیشنل

برطانیہ کی نئی حکومت میں واحد مسلم وزیر شبانہ محمود _ غزہ میں اسرائیلی ظلم دیکھ کر ہمارے دل ٹوٹ گئے

لندن سے ذیشان علی زاہد کی رپورٹ

برطانیہ کی نئی حکومت میں ایک خاتون مسلم وزیر شبانہ محمود کو بھی شامل کیا گیا ہے جو پاکستانی نژاد ہیں نومنتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کے کچھ ارکان کا اعلان کردیا ہے جن میں شبانہ محمود بھی شامل ہیں جنھیں وزیر برائے انصاف کا قلمدان دیا گیا ہے شبانہ محمود کے آباؤاجداد کا تعلق پاکستان کے زیراہتمام علاقے آزاد کشمیر کے ضلع میرپور سے ہے، جو 17 ستمبر 1980 کو برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔

 

برطانیہ کے پارلیمانی حلقہ برمنگھم کی ایم پی اور سابق پریکٹس کرنے والی بیرسٹر شبانہ محمود کو آج نئی لیبر حکومت میں لارڈ چانسلر اور سکریٹری برائے انصاف کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔شبانہ محمود چوتھے سابق شیڈو منسٹر تھے جنہوں نے کیئر سٹارمر کی بطور وزیر اعظم تقرری کے بعد آج ڈاؤننگ سٹریٹ میں قدم رکھا۔ وہ لارڈ چانسلر کا قدیم عہدہ سنبھالنے والی پہلی مسلمان اور واحد دوسری خاتون ہوں گی۔

 

43 سالہ محمود 2010 میں برمنگھم لیڈی ووڈ کے لیے ایم پی منتخب ہوئیں۔ وہ برمنگھم میں پیدا ہوئی اور پرورش پائی اور اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے والی رکن پارلیمنٹ ہیں

 

لیبر پارٹی کی نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے انتخابات سے ایک ہفتہ قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی ظلم دیکھ کر ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں قتل غارت پر کمیونٹی کے جذبات سے آگاہ ہوں، لیبر پارٹی فلسطین کے مسئلے کا طویل المدت حل چاہتی ہے۔شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ لیبر حکومت بنی تو سیکریٹری خارجہ ترجیحی بنیادوں پر امن کے لیے کوششیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button