نیشنل

اتر پردیش میں ہجومی تشدد۔ فیروز نامی شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا

نئی دہلی۔ ریاست اتر پردیش میں ایک اور نوجوان کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ جلال آباد کے شاملی علاقہ میں آج پیش آیا۔ فیروز قریشی نام شخص کسی کام سے جلال آباد کے گنگا نگر آیا ہوا تھا

 

جہاں پنکی، پنکج ،راجندر اور ان کے دوستوں نے فیروز کی بے دردی سے پٹائی کر دی۔ بعض مقامی افراد نے اسے بچانے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی حملے میں زخمی فیروز کی موت ہو گئی۔

 

واضح رہے کہ انتخابی نتائج کے بعد سے ہجومی تشدد کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔ قریب 6 مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ پولیس نے اس سلسلے میں غیر ارادیت طور پر قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ مقتول کے رشتہ داروں نے نعش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

 

اس دوران بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے اس واقعہ کو ٹویٹر پر ری پوسٹ کرتے ہوئے اس واقعہ کی مذمت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button