شیخ حسینہ وزیراعظم کے عہدہ سے مستعفی _ فوجی ہیلی کاپٹر میں ہندوستان منتقل!

حیدرآباد _ 5 اگست ( اردولیکس ڈیسک) بنگلہ دیش میں گزشتہ چند دنوں سے ریزرویشن کے خلاف جاری پر تشدد احتجاج نے آج اس وقت نیا موڑ اختیار کرلیا جب ملک کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے اچانک روپوش ہوگئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ نے اپنا استعفی پیش کرنے کے بعد فوج کے ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر محفوظ مقام منتقل ہو گئیں۔ ان کی بہن بھی ساتھ تھیں ۔
ہزاروں افراد کے ہجوم نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔اس سے قبل ہی شیخ حسینہ اپنی رہائش گاہ چھوڑ کر فوج کے ہیلی کاپٹر میں ملک چھوڑ دی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ ہندوستان کی ریاست بنگال میں کے آرمی چیف وقار الزمان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے امن کی درخواست کی اور وزیر اعظم کے استعفی کے بعد عبوری حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا
۔ شیخ حسینہ کے بیٹے نے ملک کی سکیورٹی فورسز سے درخواست کی ہے کہ وہ بغاوت کی اس ممکنہ کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیں اسی دوران بنگلہ دیش میں اتوار کو سڑکوں پر ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک کم از کم 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈھاکہ تک لانگ مارچ کی کال دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریزرویشن کے مطالبہ کو لے کر مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔