انٹر نیشنل

طوفان کا اثر۔ ٹیم انڈیا کو ہندوستان واپس ہونے میں مشکلات

نئی دہلی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم انڈیا کو آبائی وطن لوٹنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ‌سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے ٹیم انڈیا بار بارڈوس میں پھنسی ہوئی ہے، ٹیم کو پیر کے دن نیویارک پہنچنا تھا اور پھر وہاں سے ہندوستان واپسی ہونے والی تھی لیکن خراب موسم کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔

 

بارباڈوس میں اس میں سمندری طوفان بیرل شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے اگلے احکامات تک وہاں کا ایئرپورٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ٹیم انڈیا موسم بہتر ہونے اور بارباڈوس کے ہوائی اڈہ سے آپریشنز شروع ہونے کے بعد اسپیشل چارٹر طیارے سے دہلی واپس ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بار بار ڈوس میں سبھی دکانیں اور دفتر بند کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کی کھلاڑی بھی ہوٹل میں ہی پھنسے ہوئے ہیں،‌ اس دوران موصولہ رپورٹس میں معلوم ہوا ہے کہ ٹیم انڈیا نیویارک سے ہندوستان واپس ہونے کا پلان منسوخ کر دیا گیا ہے

 

وہ خصوصی طیارے کے ذریعے راست دہلی پہنچے گی۔ یہاں موصولہ اطلاعت میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کی شدت اس قدر سنگین ہے کہ 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button