انٹر نیشنل

صومالیہ کی ایک ہوٹل میں خودکش بم دھماکہ _ 32 افراد ہلاک درجنوں زخمی

حیدرآباد _ 3 اگست ( اردولیکس ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں لڈو بیچ کے قریب میں ساحل سمندر پر واقع ایک ہوٹل میں خودکش حملہ پیش آیا ۔ اس حملے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے ۔ کئی لوگ زخمی ہوئے۔ ایک خودکش بمبار اور بندوق بردار نے ہوٹل میں داخل ہو کر زبردست تباہی مچا دی۔ پولیس کے ایک عہدیدار عدن حسن نے بتایا کہ اس خودکش حملہ میں 63 افراد زخمی ہوئے۔

 

حملے کے بعد ہوٹل میں جگہ جگہ نعشیں بکھری پڑی تھیں۔زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بیرون سیاح بتائے گئے ہیں ایک دہشت گرد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دوسری جگہ حملہ کرنے والے نے بندوق سے فائرنگ کی اس دہشت گرد کو حکام نے حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ سے وابستہ الشباب نے ایک بیان جاری کر کے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

 

بتایا گیا ہے کہ الشباب کے عسکریت پسندوں کا پھیلاؤ صومالیہ کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں زیادہ ہے۔ القاعدہ سے منسلک الشباب گزشتہ 20 سالوں سے خطے میں تباہی مچا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button