انٹر نیشنل

روس میں بڑا دہشت گرد حملہ ، کنسرٹ ہال میں اندھا دھند فائرنگ میں 60 افراد ہلاک

حیدرآباد _ 23 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک بہت بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ کروکس سٹی کنسرٹ ہال  میں داخل ہونے والے پانچ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی  جس کے نتیجے میں 60 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

 

یہ حملہ مقبول روسی راک بینڈ فیکنک کے کنسرٹ میں ہوا۔ فیڈرل سیکیورٹی سروسز (ایف ایس بی) کے حکام نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ داعش نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی۔ حملے سے عمارت میں آگ لگ گئی۔ اور دھیرے دھیرے پوری عمارت میں پھیل گئے، علاقے میں سیاہ دھواں اٹھ گیا۔

کنسرٹ ہال میں سب سے پہلے داخل ہونے والے حملہ آور نے وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ میوزک شو ختم ہوا تو باہر جانے والوں پر گولیاں چلائیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری جمیعت موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ہال میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

اس واقعے پر امریکہ نے ردعمل ظاہر کیا۔ ملک کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا کہ واقعے کے مناظر ’خوفناک‘ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں ابھی بات نہیں کر سکتے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے روس کو حملے کے امکان سے خبردار کر دیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button