تلنگانہ

طیارہ میں ایرہوسٹیس کے ساتھ بد تمیزی۔ حیدرآباد ایرپورٹ پر ایک مسافر گرفتار

حیدرآباد: ایک مسافر جس نے پرواز کے دوران ایئر ہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اسے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آر جی آئی اے) پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 

اس مسافر نے بنگلور سے پرواز کی تھی اور دوران پرواز اس نے خانگی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ایئر ہوسٹس نے اس بارے میں آر جی آئی ایئرپورٹ کی سکیورٹی اور ایئرلائنس کے حکام کو اطلاع دی جنہوں نے

 

اس شخص کو پکڑ کر پولیس کر حوالہ کردیا۔ پولیس کی جانب سے شکایت درج کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button