انٹر نیشنل

آپریشن کا ویری – ہندوستانی طیارہ 135 مسافروں کو سوڈان سے نکال کر جدہ پہنچ گیا

حیدرآباد ۔ کے این واصف

تشدد و افراتفری سے متاثر ملک سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن کا ویری کے تحت ہندوستانی طیارہ سوڈان سے اپنے 135 شہریوں کو لے کر اتوار کو جدہ پہنچ گیا۔ اس آپریشن کی نگرانی کے لئے سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں جدہ مین موجود ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق کنگ عبداللہ ایئربیس کے افسران نے جدہ پہنچنے والے تین انڈین شہریوں کو ابتدائی صحت خدمات فراہم کیں۔
سعودی عرب سوڈان سے برادر اور دوست ممالک کے شہریوں کے انخلا کے سلسلے میں انسانیت نواز مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے سعودی دفتر خارجہ نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوڈان سے اب تک 5197 افراد کا انخلا عمل میں لایا جاچکا ہے ان میں سے 184 سعودی شہری ہیں۔
سعودی عرب اعلی قیادت کی ہدایت پر شورش زدہ ملک سوڈان سے مختلف ممالک کے شہریوں کو نکالنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ علاقائی و بین الاقوامی اداروں، برادر و دوست ممالک کی جانب سے سعودی عرب کی ان کاوشوں کو سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button