تلنگانہ

حج سوسائیٹی نظام آباد کے زیر اہتمام پہلا عازمین حج کے تربیتی اجتماع سے مولانا مصطفی مظاہری کا خطاب

اللہ تعالٰی عرفات کے میدان میں حاجی کے تمام گناہ معاف کر دیتا ہے 

نظام آباد یکم مئ (اردو لیکس) مفسیر قرآن بزرگ عالم دین مولانا سید مصطفی مظاہری لاتور نے حج سوسائیٹی نظام آباد رجسٹرڈ  ریاست تلنگانہ کے زیر اہتمام اے این گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں منعقدہ پہلا تربیتی اجتماع برائے عازمین حج سے بحیثیت مہان خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالٰی عرفات کے میدان میں حاجی کے تمام گناہ نہ صرف معاف کر دیتا ہے بلکہ حاجی جس کسی کیلئے بھی دعا مانگے اس کے بھی تمام گناہ معاف کر دیتا ہے

 

انہوں نے فرمایا کہ عرفات میں ٹہرنے والا حاجی کہلاتا ہے اس تربیتی اجتماع کی صدارت حج سوسائیٹی نظام آباد صدر و امام و خطیب موتی مسجد املی محل نظام آباد مولانا‌حافظ شیخ اسماعیل عارفی نے کی مولانا سید مصطفی مظاہری نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے عمرہ ۔ حج اور طواف کے ساتھ ایام حج و ارکان کی ادائیگی کے تعلق سے تفصیلی طور پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ (8) ویں ذی الحجہ سے (5) روزہ حج کے ایام شروع ہوتے ہیں جو (12) ذی الحجہ کو مکمل ہوتے ہیں جسمیں غسل کر کے چادر و احرام باندھنے حج کی نیت کرنے ، نمازوں کی پابندی کرتے ، کثرت سے تلبیہ و درود شریف و دُعا کرنے طواف وسعی کرنے شیطان کو کنکریاں مارنے کے طریقہ کار سے واقف کروایا اور کہا کہ حرم میں ایک نیکی یا نماز پڑھنا ایک لاکھ نیکی کے ثواب کے برابر ہے

 

اور مزدلفہ کی رات شب قدر سے بھی افضل ہے کعبتہ اللہ کہ (7) چکر لگانے کا نام طواف ہے ، شیطان کو کنکریاں مارنا لازم بصورت دیگر دم دینا ہوگا مولانا مصطفی مظاہری نے فرمایا کہ طواف کے بعد سیر ہوکر پیئں اور زم زم جو بھی نیت کر کے پئیں گے اللہ تعالٰی اسکی مراد پوری کرے گا ۔ مولانا نے خواتین سے متعلق اور ناپاکی کے تعلق سے بھی مسائل کو بیان کیا ۔ اور کہا کہ خواتین کی ناپاکی کی حالت میں طواف معاف ہے مولانا لئیق قاسمی شکر نگر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حج کے ارکان کی ادائیگی میں کوتاہی پر کوئی تلافی ممکن نہیں ہے اور طواف کو بائیں ہاتھ کی طرف سے شروع کیا جاتا ہے کیونکہ بائیں جانب کو ہی دل ہوتا ہے

 

حج سوسائیٹی نظام آباد سکریٹری محمد نصیر الدین نے حج سوسائیٹی نظام آباد کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد میں سب سے پہلے مولانا عطا الرحمن خان صاحب جامی و قاسمی رحمہ کی صدارت میں حج سوسائیٹی کا قیام 1997 ء میں عمل میں لایا گیا گذشتہ (26) سالوں سے حج سوسائیٹی دیانتدارانہ طور پر شفافیت کے ساتھ عازمین حج کی بے لوث خدمات انجام دیتے چلے آرہی ہے انہوں نے کیا کہ جاریہ سال حج 2023 میں نظام آباد ضلع سے (375) عازمین حج روانہ ہو رہے ہیں جن کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے عائد کردہ میڈیکل فزیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کے لزوم پر مصدیقہ ڈاکٹرس کے ذریعہ سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں

 

جس سے عازمین حج کو کافی سہولتیں فراہم ہوئی ہیں محمد نصیر الدین نے اعلان کیا کہ 7/مئ کو تبلیغی جماعت کی جانب سے جامع مسجد نظام آباد 14 /مئی کو ضلع حج سوسائیٹی کا جانب سے نظام پیاس فنکشن بودھن پر اور 21 /مئی کو حج سوسائیٹی نظام آباد کی جانب عازمین حج کا تربیتی اجتماع و سفر حج کے تعلق سے اے ین گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر بیان ہوکا سےجماعت اسلامی ہند کی جانب سے بھی تربیتی اجتماع کے انعقاد کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ہے اس تربیتی اجتماع میں مولانا لئیق قاسمی نے دعا فرمائی اور نماز ظہر باجماعت ادا کی گئی عازمین حج سوسائیٹی کی جانب سے ظہرانہ کانظم کیا گیا

 

اس تربیتی اجتماع میں رکن ریاستی حج کمیٹی و صدر ضلع اقلیتی سل بی آر ایس نوید اقبال ، صدر ضلع مجلس محمد شکیل احمد فاضل، ڈپٹی میئر محمد ادریس خان ، سابقہ صدر ضلع مجلس و ڈپٹی میئر یم اے فہیم انچارج کارپوریٹرس یم اے سلیم ، یم اے مقیم حج سوسائیٹی عہدیدار اظہر فاروقی ، وسیم احمد خان، محمد افضل الدین، عبد الباری ، حامد علی ، افتخار الدین، سید ذکی الدین ، محمد صدیق ، محمد مظہر ، محمد حمید ،عبد القدیر ، جمعیت العلماء ضلع صدرسید سمیع اللہ قاسمی سکریٹری عبدالقیوم شاکر ، جنرل سکریٹری سینئر سیٹیزن ویلفیئر سوسائیٹی مرزا افضل بیگ تیجان، یم اے قیوم این آر آئی ، عبدالرحیم ، محمد مختارالدین گولڈن کیر سوشل ویلفیر سوسایٹی پھو لانگ کے عہدیداران عزیز اللہ خان ،افروز خان خلیل الرحمن، یم اے فصیح ، شیخ حاجی ، عطا الرحمن ، محمد باسط ، عتیق اللہ خان ، محمد عارف کے علاوہ نظام آباد، کاماریڈی نرمل اضلاع کے (600) سے زائد عازمین حج مرد و خواتین و شرکاء نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button