انٹر نیشنل
سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا – جمعہ 20 مارچ کو عید الفطر

سعودی عرب میں ماہِ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا عید الفطر جمعہ 20 مارچ 2026 کو منائی جائے گی۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس اعلان کے بعد رمضان المبارک کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور دیگر عرب ممالک میں بھی عید کا چاند دیکھنے کا عمل ابھی جاری ہے اور کسی ملک کی جانب سے ابھی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے
دعائے خیر ہے کہ اللہ ہمیں اس بابرکت ماہ کے باقی لمحات کو اپنی رضا کے کاموں میں صرف کرنے کی توفیق دے، ہمارے روزے، قیام اور اعمال قبول فرمائے، اور ہمیں صحت مند زندگی میں کئی اور رمضان دیکھنے کی سعادت عطا فرمائے۔ آمین۔



