انٹر نیشنل

امسال رمضان میں زائرین کو زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ حرمین انتظامیہ

ریاض ۔ کے این واصف

ماہ رمضان میں حرمین شریفین میں زائرین کی تعداد حج سیزن کی تعداد سے بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔ لہذا ماہ رمضان میں انتظامیہ زائرین کو پیش کی جانے سہولتوں کو بھی وسعت دیتا ہے۔ بتایا گیا کہ سعودی عرب کے تمام متعلقہ اداروں نے رمضان اور حج سیزن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ہر سطح پر پر ہر ادارہ تیاریوں میں تیزی لا رہا ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان کے آپریشنل پلان کی تیاری کے لیے خصوصی اجلاس میں زائرین کے آمد کو آسان بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔

آپریشنل پلان میں زائرین کی ضروریات اور متعلقہ اداروں کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام خدمات کی نگرانی پر توجہ مرکوز کی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ اس سال مسجد الحرام میں رمضان کے دوران افطار دسترخوانوں کی نمبرنگ ہوگی‘۔

انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’ اس سال رمضان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ زائرین کو پیش آنے والی مشکلات کا سدباب کیا جائے گا‘۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی دونوں مقدس مساجد میں زائرین کو معیاری خدمات فراہم کی جائیں گی۔

انتظامیہ نے رمضان کے حوالے سے ابلاغی پروگرام بھی ترتیب دیا ہے۔ زائرین کو معتبر اور مستند آگہی سادہ انداز میں فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں ماہرین نے تجویزدی کہ رمضان کے دوران طلبہ کی اسکولوں میں حاضری کے بجائے تعلیم آن لائن کی جائے تاکہ ٹریفک کا رش نہ ہو۔

علاوہ ازیں سعودی عرب نے نئے حج موسم کے لیے پیشگی انتظامات شروع کردیے۔ وزارت صحت و عمرہ کے ساتھ مشترکہ تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button