تلنگانہ

حیدرآباد تلنگانہ پرجا بھون میں بم رکھے جانے کی اطلاع سے سنسنی

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع تلنگانہ پرجا بھون میں بم رکھے جانے کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ انجان شخص نے پولیس کنٹرول روم کو فون کر کے اس بات کی اطلاع دی جس کے ساتھی پولیس اور بم ڈسپوزل پوزل اسکواڈ کا عملہ چوکس ہو گیا اور انہوں نے وہاں جامع تلاشی لی اور یہ اطلاع غلط ثابت ہوئی۔

 

اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی وزیر سیتااکا نے کہا کہ روزانہ مسائل کی یکسوئی کے لیے کئی افراد پر جا بھون آتے ہیں انہیں اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے،اس دوران بم رکھے جانے کے فون کال سے تمام خوفزدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی پر شک نہیں ہے

 

تاہم پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر کے چاند بھی شروع کر دی ہے۔ پولیس فون کرنے والے کی تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button