تلنگانہ

حیدرآباد میں دھواں دھار بارش کا سلسلہ جاری _ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ

حیدرآباد: شمال مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے اثر سے ریاست بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے گریٹرحیدرآباد میں بارش ہورہی ہے۔ پیر کی  صبح سے وقفہ وقفہ سے دھواں دھار بارش ہورہی ہے اورآسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات ناگارتنا نے حیدرآباد شہرحیدرآباد کے لیے ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

اسی دوران جی ایچ ایم سی نے شدید بارش کے پیش نظر حیدرآباد کے عوام کو وارننگ جاری کی ہے۔ اور  مشورہ دیا کہ اگر ضروری ہو تو ہی باہر آئیں ورنہ گھر پر رہیں۔   4 ستمبر کو پورے جی ایچ ایم سی میں بارش میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں ٹول فری نمبر قائم کیے گئے ہیں۔

 

عوام  اپنی کالونیوں میں مسائل کے حل کے لیے ٹول فری نمبر 040- 21111111، 9000113667 پر ربط پیدا کریں ۔  ڈیزاسٹر ٹیموں کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button