انٹر نیشنل

48 گھنٹوں کا الٹی میٹم — آبنائے ہرمز نہ کھلا تو ایران پر بمباری کی دھمکی، ٹرمپ کا سخت انتباہ

ایران کے رویے پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر نہ کھولا گیا تو ایران کے بڑے بجلی گھروں اور اہم تنصیبات کو بمباری کر کے تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ الٹی میٹم اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” کے ذریعے جاری کیا۔

 

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے تناظر میں ایرانی افواج نے اس اہم سمندری راستے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ آبنائے ہرمز کے ذریعے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی ترسیل ہوتی ہے، لیکن ایران کی دھمکیوں کے باعث اس راستے پر آمد و رفت متاثر ہوئی ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں

 

۔ٹرمپ نے کہا کہ اس صورتحال کو سنبھالنے کی ذمہ داری ان ممالک کی ہے جو اس راستے کو استعمال کرتے ہیں، اور امریکہ محض محافظ کا کردار ادا نہیں کرے گا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے سخت رویہ برقرار رکھا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button