انٹر نیشنل

عمرہ زائرین مسجد الحرام میں کوئی سامان اپنے ہمراہ نہ رکھیں

ریاض ۔ کے این واصف

حرم کی سکیورٹی باب الداخلہ پر زائرین کو اپنے ساتھ Bags وغیرہ لیکر حرم مین جانے سے منع لیا کرتے تھے۔ لیکن اب سعودی شہری دفاع نے عمرہ زائرین کوہدایت کی ہے کہ وہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ جاتے وقت کسی قسم کا سامان اپنے ہمراہ نہ رکھیں۔ سامان کی وجہ سے انہیں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسروں کو بھی پریشانی ہوتی ہے۔

سبق نیوز کے مطابق شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی کہ ’وہ عمرہ کی ادائیگی یا مسجد الحرام میں نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے سامان ہمراہ نہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی دشواری نہ ہو‘۔ واضح رہے ماہ رمضان میں دنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے لاکھوں افراد ارض مقدس آتے ہیں جبکہ مملکت کے مختلف شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ رمضان کا عمرہ کرنے کے لیے آتے ہیں جس کی وجہ سے اژدحام ہوجاتا ہے۔

اژدحام کی وجہ سے لوگوں کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ کسی قسم کی سامان نہ لائیں۔علاوہ ازیں سامان اٹھا کرچلنے میں بھی کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ حرم کے باہر حکومت کی جانب سے Lockers کا انتظام ہے۔ لوگ معمولی اجرت پر اپنا سامان لاکر میں رکھ کر حرم میں جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button