نیشنل

شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجئے دیوگن کو حکومت کی نوٹس

ممبئی: گٹھکہ کے اشتہار کے معاملہ میں بالی وڈ کے تین مشہور اداکاروں کو مرکزی حکومت نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔ جن اداکاروں کو نوٹس جاری کی گئی ہے ان میں شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار شامل ہیں‌۔

 

واضح رہے کہ ان فلم اداکاروں کی جانب سے ایک گٹھکہ کا اشتہار کیا گیا تھا جس پر اعتراض کرتے ہوئے موتی لال یادو نامی ایڈوکیٹ نے سابق میں الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔ درخواست گزار نے کہا تھا کہ حکومت ہند کی جانب سے اعزازی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا اس طرح کے اشتہارات میں حصہ لینا درست نہیں ہے

 

اس معاملہ کی عدالت میں سماعت ہوئی اور عدالت نے درخواست گزار کے اعتراضات پر مناسب کاروائی کی حکومت کو ہدایت دی تھی، لیکن حکومت کی جانب سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا جس پر حال ہی میں درخواست گزارنے ایک بار پھر عدالت کا رخ کیا جس پر عدالت نے مرکز کو نوٹس جاری کی، اسی تناظر میں حکومت کی

 

جانب سے ڈپٹی سولیسٹر جنرل ایس بی پانڈے نے جمعہ کو عدالت کو بتایا کہ اکشے کمار شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو 22 اکتوبر کو ہی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی جا چکی ہے۔


 

متعلقہ خبریں

Back to top button