انٹر نیشنل

سعودی میں موسم کی صورتحال – مکہ مکرمہ میں سب سے گرمی رہی

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کے متعدد شہروں میں موسم کی صورتحال غیریقینی بنی ہوئی ہے۔ موسم اچانک اپنا رنگ بدل رہے ہیں۔ پھچلے دنوں جدہ اور مکہ شدید بارش کی زد میں تھے‌مگر جمعہ سے اچانک موسم تبدیل ہوگیا۔

 

سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعے کو 36 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔مملکت میں سب سے کم درجہ حرارت السودۃ کے علاقے میں رہا جہاں پارہ 7 سینٹی گریڈ تھا۔

 

اطلاعات کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعے کے روز جدہ اور ینبع میں درجہ حرارت 35 اور مدینہ منورہ میں 33 سینٹی گریڈ رہا۔ قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ جمعے کو ابہا میں کم درجہ حرارت 13، الباحہ میں 14، ریاض میں 17 رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button