انٹر نیشنل

ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ، نکہت زرین پری کوارٹرفائنل میں داخل۔ میکسیکو کی فاطمہ ہیرابرسے ہوگا مقابلہ

نئی دہلی: ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن نکھت زرین ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اب 26 سالہ اسٹار باکسر نکھت کا مقابلہ میکسیکو کی فاطمہ ہیریرا سے ہوگا۔ وہ موجودہ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر یا اگلے راؤنڈ تک پہنچنے والی 10ویں ہندوستانی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں نکھت کا مقابلہ آذربائیجان کی اناخانیم اسماعیلوا سے ہوا۔ اس میچ میں نکھت نے آر ایس سی (ریفری اسٹاپیج) کے ذریعے اناخانیم کو شکست دی۔
نکھت زرین کے علاوہ 10 ہندوستانی کھلاڑی ورلڈ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نکھت کے علاوہ نیتو گنگا، ساکشی چودھری، پریتی داہیا، جیسمین لمبوریا، ساکشی چوپڑا، منجو بامبوریا اور لولینا بورگوہین ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دو کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ سویٹی بورا اور نوپور شیوراں اپنی اپنی کیٹیگریز میں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button