تلنگانہ

شبیر علی کا جناب عبدالصمد نواب کے انتقال پر اظہار تعزیت

حیدرآباد — تلنگانہ حکومت کے مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی و اقلیتیں محمد علی شبیر نے جناب عبدالصمد نواب کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ نے ایک باوقار، ہمدرد اور بے لوث خدمت گزار شخصیت کو کھو دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی خدمتِ خلق، فلاحِ عامہ، اردو زبان و ادب کے فروغ اور اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وقف کردی۔ خادمان ملّت اور دیگر سماجی تنظیموں کے ذریعے اُن کی خدمات نے بے شمار خاندانوں کی مدد و رہنمائی کی۔

 

محمد علی شبیر نے یاد دلایا کہ کووِڈ وبا کے مشکل دنوں میں عبدالصمد نواب نے بے خوف ہوکر تجہیز و تکفین کی خدمات انجام دیں اور انسانیت کی ایک عظیم مثال قائم کی، جسے کریم نگر کے لوگ کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔ ادبی، سماجی اور رفاہی میدان میں ان کا کردار ہمیشہ رہنمائی کا چراغ رہے گا۔

 

انہوں نے سوگوار خاندان اور تمام متعلقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ربّ العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور گھر والوں کو صبرِ جمیل دے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

متعلقہ خبریں

Back to top button