نظام آباد واقعہ -مقتول پولیس کانسٹیبل پرمود سے اظہار تعزیت، ریاض کے افراد خاندان پر پولیس بربریت کی تحقیقات کا مطالبہ مجلس نے کیا مطالبہ

بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی پولیس کمشنر سے ملاقات و نمائندگی،
مقتول پولیس کانسٹیبل پرمود سے اظہار تعزیت، ریاض کے افراد خاندان پر پولیس بربریت کی تحقیقات کا مطالبہ،
نظام آباد، 23/اکٹوبر (اردو لیکس )صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے آج پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا سے ملاقات کی، اس ملاقات کے موقع پر مجلس قائدین نے پولیس کمشنر کو بتایا کہ ایک عادی سارق اور روڈی شیٹر کی جانب سے پولیس کانسٹیبل پر سفاکانہ حلمہ کرتے ہوئے قتل کرنا انتہائی ناقابل تلافی اقدام ہے
، اس اقدام کی مجلس اور مجلسی قائدین شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مجلس قائدین نے مقتول پولیس کانسٹیبل پرمود کمار کی شہادت پر اپنے شدید زنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی پرمود کمار کے حق میں اظہار تعزیت پیش کیا اور آنجہانی کانسٹیبل پرمود کمار کے افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کیا، علاوہ ازیں مجلس قائدین نے شیخ ریاض کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کرنے والے نوجوان سید آصف کی بہادری کو قابل فخر بتایا
اور پولیس کمشنر سے سید آصف کی صحتیابی تک مکمل علاج اور جلد از جلد سید آصف کو سرکاری ملازمت دینے کے اعلان کا استقبال کیا، ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے پولیس کمشنر سے یہ بھی کہا کہ شیخ ریاض کی مفروری کے دوران مقامی پولیس نے شیخ ریاض کے افراد خاندان بالخصوص بیوی، چھوٹے معصوم بچوں اور ضعیف والدہ کو مہیلا پولیس اسٹیشن حراست میں رکھ کر ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا،
انہوں نے کہا کہ مجلس شیخ ریاض کے جرائم کی مذمت کرتی ہے لیکن بے قصور بیوی معصوم بچوں اور ضعیف والدہ کو حراست میں رکھ کر ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کی حمایت نہیں کرتی ہیں، مجلس قائدین نے پولیس کمشنر سائی چیتنیا سے کہا کہ تفتیش کے نام پر معصوم بچوں اور ضعیف والدہ کو ظلم و تشدد بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف جامع تحقیقات کے ذریعے سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا،
مجلس قائدین کی نمائندگی پر پولیس کمشنر نے شیخ ریاض کے افراد خاندان پر پولیس کارروائی کی انکوائری کے ذریعے مناسب کاروائی کا مجلسی قائدین کو دیا تیقن، اس موقع پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین ،سابقہ ڈپٹی میئر ادریس خان، معتمد شہباز احمد، شریک معتمد اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس ،ریاض احمد، محمد مستحسین، عبدالعلی، عبدالغفور مقیم، ظہیر علی آرمور، الیاس علی بودھن ,سمیع الدین معتمد ضلع ,احمد بن محسن کے علاوہ قائدین مجلس خلیل احمد، عزیز راہی ,عظیم بابا, اور امر فاروق و دیگر موجود تھے،



