ایجوکیشن

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ کا باوقار بٹ ساٹ امتحان میں شاندار مظا ہرہ

حیدرآباد۔۹ جون۔ پریس ریلیز/ تعلیمی قابلیت اور لگن کا قابل ذکرمظاہرہ پیش کرتے ہوئے ، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ کے شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین BITSAT-2024 کے نتائج کے اعلان کے بعد ایم ایس کے طلبہ محمد فضل الرحٰمن نے 299; آیان احمد نے 253; اورمحمد شاداب شیخ نے 253 کا اسکور حاصل کیا ہے۔ ان طلبہ کی غیر معمولی کامیابیاں نہ صرف خود ان کے بلکہ ایم ایس کے لیے بے پناہ قابل فخر اور وقار ہیں۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چئر مین محمد لطیف خان نے بٹ ساٹ میں شاندار مظاہرہ پیش کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلبہ کی اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ نمایاں کامیابیاں ایم ایس کی طرف فراہم قابل فیکلٹی ممبران کی رہنمائی اور جدید ترین وسائل تک ان کی رسائی کے ساتھ پروان چڑھانے والے ماحول کا ثبوت ہے جوان کی موجودہ اور مستقبل کےتعلیمی سرگرمیوں میں ان کے لئے معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 

برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس ایڈمیشن ٹیسٹ (BITSAT) ایک داخلہ امتحان ہے جو باوقاربرلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس (BITS) کے انڈرگریجویٹ انجینئرنگ کورسز (BE) میں داخلے کے لیے قومی سطح پرمنعقد کیا جاتاہے اس کے تین کیمپس ہیں جو پیلانی، گوا اور حیدرآباد میں واقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button