تلنگانہ

بھینسہ کے نام کو مہیشا میں تبدیل کرنے بنڈی سنجے کا اعلان

بھینسہ۔29نومبر (اردولیکس)تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار نے بھینسہ کے نام کو ” مہیشا ” میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ بھینسہ فسادات کے دوران بی جے پی اور ہندو واہنی کے کارکنوں پر عائد پی ڈی ایکٹ کو برخاست کردینے اور انہیں سرکاری ملازمت فراہم کرتے ہوئے تہنیت پیش کرنے کا اعلان کیا۔ بھینسہ میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  بنڈی سنجے نے کہا کہ بھینسہ میں جلسہ عام منعقد کرنے کی ٹی آر ایس حکومت نے اجازت نہیں دی تھی بالآخر اس معاملہ پر عدالت سے رجوع ہونا پڑا۔ انہوں نے سوال کیاکہ آیا بھینسہ تلنگانہ ریاست یا پھر ہندوستان کا حصہ نہیں ہے؟ کیا بھینسہ پاکستان، بنگلہ دیش یا افغانستان میں ہے؟ جہاں ریاستی حکومت بی جے پی کوجلسہ عام کرنے سے روک رہی ہے۔ کیا بھینسہ آنے کے لئے بی جے پی قائدین کو ویزا حاصل کرنا پڑے گا؟ انہوں نے کہا کہ بھینسہ میں پیش آنے والے فسادات میں ایک طبقہ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھینسہ کے متاثرین کو ایک بھروسہ دلانے کے لئے یہ جلسہ عام منعقدکیاگیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں جب کبھی اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے بی جے پی کا اقتدار میں آنا یقینی ہے۔ بی جے پی کے اقتدارمیں آنے کے بعد بھینسہ کی ہمہ جہت ترقی کی وہ ذمہ داری قبول کریں گے اور ساتھ ہی بھینسہ کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے ”مہیشا“ کردیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button