نیشنل

نابالغ لڑکی نے دیا بچے کو جنم۔ کرناٹک میں چونکا دینے والا واقعہ

بنگالورو: ریاست کرناٹک میں 14 سال کی لڑکی نے بچہ کو جنم دیا۔ چونکا دینے والے اس واقعہ کا انکشاف 9 جنوری کو ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق ضلع تومکور کے گورنمنٹ ریسیڈنشل اسکول میں نویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ کو منگل کے دن خرابی صحت کی بنا پر ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ طالبہ ہاسٹل میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کیا کرتی تھی اور حال ہی میں اپنے گھر آئی۔ شدید پیٹ کے درد کی شکایت پر اسے ہاسپٹل لے جایا گیا اسکیننگ کر نے کے بعد ڈاکٹرس نے بتایا کہ طالبہ حاملہ ہے، جس پر اس کے ماں باپ حیرت زدہ رہ گئے۔بعد ازاں طالبہ نے بچے کو جنم دیا۔

 

پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ کر رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ نابالغ کا جنسی استحصال کس نے کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button