تلنگانہ

ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کا ڈرامہ پرگتی بھون میں تیار کیا گیا : مرکزی وزیر کشن ریڈی

حیدرآباد _ 26 اکتوبر ( اردولیکس) مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے ٹی آر ایس کے 4 ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے الزام کو مسترد کردیا۔اور کہا کہ فارم ھاوز میں پکڑے گئے تین افراد کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے کشن ریڈی نے کہا کہ یہ سارا ڈرامہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی قیام گاہ پرگتی بھون سے کیا گیا۔اور پرگتی بھون میں ہی اس ڈرامہ کا اسکرپٹ تیار ہوا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ارکان اسمبلی کی خریدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگر بی جے پی کسی رکن اسمبلی کو پارٹی میں شامل کرنا چاہتئ ہے تو وہ سب سے پہلے انھیں استعفی دینے کی ترغیب دے گی ۔کشن ریڈی نے کہا کہ پکڑے گئے ایک شخص کو ان کا حامی قرار دے رہے ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ منوگوڑو ضمنی انتخاب میں اپنی شکست کے ڈر سے ٹی آر ایس اس طرح کے ڈرامے کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button