جرائم و حادثات

حیدرآباد،یتیم خانہ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ گھناونی حرکت

حیدرآباد: شہرکے یتیم خانہ میں لڑکی کے ساتھ عصمت کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں نریڈ میڈ کے جے جے نگرمیں واقع گریس یتیم خانہ کے اکاونٹنٹ مرلی کے علاوہ ایک اورشخص کو گرفتارکرلیا۔ انسپکٹرپولیس نرسمہا سوامی نے میڈیا کو بتایا کہ یتیم خانہ سے چار لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں تھیں،19 اکتوبرکو پولیس اسٹیشن میں گشمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا، لاپتہ ہونے والی لڑکیوں میں تین بالغ ہیں۔ وہ لڑکیاں یتیم خانہ سے اپنے رشتہ داروں کے گھروں کو چلی گئی تھیں۔ جب ان سے معلومات حاصل کی گئیں تو ایک لڑکی نے بتایا کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی جس کے بعد پولیس نے اناتھ آشرم کے اکاونٹنٹ اوراس کے ساتھی کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button