تلنگانہ

نکاح کے دن شادی مبارک اسکیم کا چیک دلہن کے والد کے حوالے _ عادل آباد بلدیہ کے وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کی کامیاب مساعی

عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے شادی مبارک اسکیم کے تحت دی جانے والی رقم  نکاح کے دِن دلہن کے گھر والوں کو بذریعے چیک حوالے کرتے ہوئے نہ صرف عادل آباد بلکہ ساری ریاست تلنگانہ میں ایک مثال قائم کی ہے۔جمعرات کے روز عادل آباد شہر مستقر کے وارڈ نمبر 29 (جہاں سے میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نمائندگی بھی کرتے ہیں) مسجدِ عائشہ میں منعقد محفل عقد کی تقریب کے بعد ایک لاکھ ایک سو سولہ روپیے کا چیک سابق وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا کے ہاتھوں دلہن کے والد ساجد نثار خان کے حوالے کیا

 

۔بعد ازاں رکن اسمبلی جوگورامنا نے میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شادی والے دِن شادی مبارک کا ایک لاکھ ایک سو سولہ رویے کا چیک دلہن کے والد کو دیتے ہوئے ایک مثال قائم کی تا کہ لڑکیوں کی شادیوں میں کوئی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی کے قائدین کو تلقین کرتے ہوئے ظہیر رمضانی کی طرح کے کاموں میں آگے بڑھ نے کا مشورہ دیا۔قبل ازاں رکن اسمبلی جوگورامنا نے مسجدِ عائشہ میں بیٹھ کر محفل عقد کا بہ غور مشاہدہ کیا۔

 

صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد نے خطبہ نکاح پڑھایا۔اس موقع پر سینئر صحافی شاہد احمد توکل،صحافی عمیم شریف،صحافی خضر احمد یافعی،صحافی عصمت علی،نمائندہ کونسلر سری نواس،سابق مارکٹ کمیٹی چیئرمین مٹو پرہلاد،درگم شیکھر،میونسپل کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد، مسجدِ عائشہ کمیٹی صدر عطا اللہ خان،مظفر رضا، حافظ عارف خان نائب صدر دارالانصار،مولانا عبدالعلیم قاسمی امام و خطیب مسجد دردانہ،عمران خان،مفتی یسین قاسمی امام مسجدِ عائشہ کے علاوہ دلہا و دلہن کے رشتہ دار،دوست و احباب و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button