تلنگانہ

تلنگانہ میں بی آر ایس کو لگا ایک اور دھکہ۔ صدر نشین قانون ساز کونسل کے فرزند کانگریس میں شامل

حیدرآباد۔ بی آر ایس پارٹی کو ایک اور جھٹکہ لگا۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدر نشین جی سکھیندر ریڈی کے فرزند امیت ریڈی کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔

 

کانگریس پارٹی انچارج امور تلنگانہ دیپا داس منشی کی قیادت میں انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے علاوہ کل ہند کانگریس کے سکریٹری روہت چودھری بھی موجود تھے۔

 

بعد ازاں امیت ریڈی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے جوبلی ہلز میں ان کی قیام گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button