جرائم و حادثات

بائیک نہ دلانے پر حسین نے اپنے والد شاکر کو قتل کردیا – تلنگانہ کے میدک ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ

تلنگانہ کے میڈک ضلع کے ریگوڈ منڈل میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ترکاری بیچ کر خاندان کا پیٹ پالنے والے 51 سالہ شاکر کو اس کے اپنے بیٹے محمد حسین نے بے دردی سے قتل کردیا

 

۔ ذرائع کے مطابق ملزم کئی دنوں سے بائک خریدنے اور زمین بیچ کر رقم دینے کے لئے والدین پر دباؤ ڈال رہا تھا، اور رقم نہ ملنے پر گھر میں مسلسل جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

 

ایک ماہ قبل بھی اس نے باپ پر حملہ کیا تھا مگر گاؤں کے بڑوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا تھا۔ تاہم گزشتہ رات غصہ میں اندھا بیٹا سو رہے والد کو گھر سے باہر گھسیٹ لایا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجہ میں شاکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

 

پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیا اور مقتول کی بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button