تلنگانہ

سینئر حرکیاتی قائد بی آر ایس پارٹی ضلع نظام آباد سمیر احمد کی کانگریس پارٹی میں شمولیت‌

نظام آباد 12/فروری (پریس نوٹ)سینئر حرکیاتی قائد بی آر ایس پارٹی ضلع نظام آباد سمیر احمد نے بی آر ایس پارٹی سے مستعفی ہوکر محمد علی شبیر، مشیر حکومت تلنگانہ،مہیش کمار گوڑ رکن قانون ساز کونسل کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت‌ اختیار کرلی محمد علی شبیر،‌مہیش کمار گوڑ نے سمیر احمد کو پارٹی کھنڈوا پہناکر انہیں پارٹی میں شامل کیا

 

اس موقع پر سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سینئر قائد کانگریس پارٹی ، محمد خواجہ فخر الدّین نرالہ رتناکر، اشفاق احمد خاں (پاپا خان) عبید بن حمدان ،ایم اے قیوم ،سید اسلم ،شیخ انور پاشاہ و دیگر کانگریس قائدین موجود تھے علاوہ ازیں سمیر احمد نے محمد علی شبیر، کو حکومت تلنگانہ کا مشیر مقرر کئے جانے اور مہیش کمار گوڑ کو رکن قانون ساز کونسل منتخب ہونے پر انہیں گلدستہ و شآلپوشی کرتے ہوئے تہنت پیش کی واضح رہے کہ سمیر احمد ‌گزشتہ کئ سالوں سے کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے اور عوام کے مسائل کی یکسوئی کے لئے سرگرم ‌خدمات انجام دے چکے ہیں

 

انہوں نے بی آر ایس پارٹی کے دور اقتدار میں بھی اقلیتی مسائل پر اپنی آواز بلند کی تھی سمیر احمد کی دوبارہ کانگریس پارٹی میں شمولیت‌ سے عوامی حلقوں میں زبردست خیر ‌مقدم‌ کیا جارہا اور انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button