جنرل نیوز

آستانہ قدیریؒ ہلکٹہ شریف میں عرس، مولانا مفتی خلیل احمد اوردیگر علما کاخطاب

مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ورکن تأسیسی کل ہندمسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا ہے کہ پاکیزہ نفوس قدسیہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ہی سب سے پہلے آپﷺ کے طریقہ کار اور اسوہ حسنہ وسنت نبویﷺ کو اپنایا۔انہوں نے کل شب آستانہ قدیریؒ ہلکٹہ شریف میں حضرتہ حافظہ سیدہ بی بی صاحبہ یمنیؒ کے 85 ویں سالانہ اور نُورِ عین حضرت قدیرؒ حضرت خواجہ سید ابراھیم شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی المعروف بہ حضرت صاحب قدیریؒ کے سالانہ عرس شریف تقاریب کے موقعہ پر جلسہ فیضان اولیااللہ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا جس کی صدارت حضرت الحاج خواجہ سیدابوتراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی المعروف بہ حضرت تُراب قدیری سجادہ نشین ہلکٹہ شریف نے کی۔

 

مولانا حافظ غلام علی امام وخطیب مسجد قدیریؒ ہلکٹہ شریف کی قرائت کلام پاک اور حضرت مولانا محمد قاسم حیدر شاہ فضل بندہ نوازی گلبرگہ شریف اور جناب اشہر بہرائیچی کے علاوہ دیگر ثناء خوانِ مصطفیؐ نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی۔ مولانا مفتی خلیل احمد نے مزید کہاکہ صحابہ کرام نے حضور خاتم النبیین ﷺ کو چلتا ہوا اٹھتا ہوا پھرتا ہوا بیٹھتا ہوا کھاتے اور پیتے ہوا اپنے دفاع کے لئے جنگوں میں حصہ لیتے ہوئے مشاہدہ فرمایا اور یہ تمام چیزیں صحابہ کرامؓ، تابعین،تبع تابعین،اولیاء اللہ اور علماء کرام سے ہم تک پہنچی ہیں

 

۔مولانا سیدشاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی مجددی افتخاری شیخ العقائدجامعہ نظامیہ نے کہاکہ حدیث شریف میں ہیکہ ایک صحابیؓ حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو سلام کرتے ہوئے گذرے تو آپؓ نے عرض کیا کہ میں نے آپؓ کو سلام عرض کیاآپ نے جواب نہیں دیا امیر المؤمنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے فرمایا ائے عثمان غنیؓ تم نے سلام کا جواب کیوں نہیں مرحمت فرمایا تو حضرت سیدنا عثمان غنیؓ فرمایا آپؓ بجافرماتے ہیں خدا کی قسم میں ذکر الہی میں تھا ان کا سلام نہیں سنا،اللہ کے دوستوں سے وابستگی کو اٹوٹ بنائے رکھیں،مولانامفتی سید احمد غوری نقشبندی نائب مفتی جامعہ نظامیہ نے کہاکہ صوفیاء فرماتے ہیں کہ ہمارے آقا علیہ الصلٰوۃ والسلام کی ایک ایک ادا کو اللہ سبحانہ تعالیٰ نے شریعت بنادیا اور ایک ایک قول مبارکہ کو طریقت بنادیا۔مولانا حافظ قاسم بخاری مولوی کامل جامعہ نظامیہ نے کہاکہ اللہ جل مجدہ نے ہم کو اولیا اللہ کی مجالس میں بیٹھنے کا اعزاز عطا فرمایا،صالحین کے ذکر کے وقت اللہ تعالی کی رحمتوں کانزول ہوتاہے،ان نفوس قدسیہ کو سماعت کرتے ہیں تو ہمارے قلوب کے اندر بھی ایسی ہی کیفیات کا اظہار ہوتاہے،اولیاء اللہ کا ذکر گناہوں کا کفارہ اور انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ایک قسم کی عبادت ہے

 

۔اس جلسہ سے مفتی کرناٹک حضرت علامہ الحاج مفتی سید شاہ عبدالرشید قادری طاہری سابق صدر المدرسین دارالعلوم دینیہ بندہ نوازیہ گلبرگہ شریف، حضرت سیدشاہ نعمت اللہ قادری بانی مدرسہ انوار العلوم بھوانی نگر،مولانا الحاج محمد تسلیم انصاری صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ، حضرت علامہ مفتی محمد فصیح الدین نظامی،مولانا محمد سلطان نقشبندی سیکریٹری کل ہند انجمن طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ، حضرت مولانا عبدالحکیم وقار اشرفی گلبرگہ شریف،اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button