اسپشل اسٹوری

تلنگانہ کے بودھن ٹاون میں مثالی شادی _ ایک ہی دن میں عقد اور ولیمہ  

نظام آباد:یکم / جون ( محمد یوسف الدین خان) تلنگانہ کے بودھن ٹاون میں ایک نوجوان نے شادیوں میں بے اصراف کو روکنے کی مہم کو سچ ثابت کرتے ہوئے انتہائی سادگی کے ساتھ اپنی شادی کی رسوم کو ایک ہی دن میں انجام دیا۔ نوجوان محمد اویس الدین جو ایک اسکول کے ایم ڈی ہیں نے گزشتہ اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد میں نکاح کیا اور اسی شام ولیمہ کی تقریب منعقد کرتے ہوئے نوجوان نسل کے لئے ایک مثال پیش کی۔

سرپرستی محمد عبدالقادر موظف ڈپٹی تحصیلدار محمد کلیم الدین شمس (ایس اے، ایم اے، ایم ایڈ، ایم فل) کے فرزند محمد اویس الدین ایم بی اے منیجنگ ڈائریکٹر وزڈم ہائی اسکول کا عقد مسعودڈاکٹر مہکت جبین (ایم بی بی ایس) دختر شیخ ایوب (حال مقیم کویت) مالک امرتا انجینئرنگ ورکس بودھن کے ساتھ بعد نماز ظہر جامع مسجد عثمانیہ بودھن میں بحسن و خوبی انجام پایا۔  و لیمہ مسنونہ 26/ مئی بروز اتوار اے آر گارڈن فنکشن ہال نظام آباد بودھن روڈ پر ترتیب دیا گیا۔

 

اس پرُ مسرت موقع پر عزیز واقارب، دوست احباب وزڈم ہائی اسکول کے اساتذہ بشمول طلباء اور ان کے والدین مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی، ملی، دینی تنظیموں سے وابستہ سرکردہ شخصیتوں نے شرکت کی۔ جن میں قابل ذکر محمد یوسف الدین خان جرنلسٹ، ڈاکٹر شیخ حیدر (عمران)، منتحہ، عدنان، منور حسین بخاری،اسرار احمد شامل ہے۔ مہمانوں کا استقبال سید قیصر (ایم بی اے)، محمد وسیم الدین (سافٹ ویر ڈیوالپر قطر ایرویس)، ڈاکٹر صوفیان الدین، حافظ محمد حسان الدین (پرسیوئنگ ایم بی بی ایس)، محمد عفان الدین (ایگریکلچر انجینئر)، محمد حمزہ زید، عارش حسین، سعدوسیم نے کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button