جرائم و حادثات

دہلی میں 17 سالہ عرفان کا بے ہیمانہ قتل _ 6 سے زائد لڑکے قتل کی واردات میں ملوث

نئی دہلی _ دہلی کے سنگم وہار علاقے میں ایک نابالغ لڑکے کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نصف درجن سے زیادہ لڑکوں نے نابالغ پر حملہ کیا۔ متوفی کی شناخت 17 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی کے گھر والوں کے مطابق عرفان کو چند روز قبل آبزرویشن ہوم سے رہا کیا گیا تھا۔ اسے پولیس نے جھگڑے کے کسی معاملے میں پکڑا تھا

 

ایڈیشنل ڈی سی پی آچن گرگ نے بتایا کہ پولیس کو شام 6:30 بجے اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ ایک لڑکے کے  سر پر چوٹ لگی ہے۔ اس کے جسم پر چاقو سے کئی وار کیے گئے تھے۔ پوچھ تاچھ کے دوران لوگوں نے بتایا  کہ حملہ کرنے والے بہت سے لڑکے تھے۔ اس معاملے میں عرفان کے کزن سمیر نے بتایا کہ ایک دو روز قبل ان کی کسی سے لڑائی ہوئی تھی۔

 

ساتھ ہی عرفان کی بہن نے بتایا کہ وہ ڈیوٹی کرتی ہے۔ شام کو اس کی بڑی بہن کا فون آیا کہ عرفان کو کسی نے وار کیا ہے۔ اس اطلاع کے بعد جب وہ موقع پر پہنچی تو اسے معلوم ہوا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔ چچا شفیق نے بتایا کہ چند روز قبل لڑائی کی وجہ سے عرفان آبزرویشن ہوم گیا تھا۔ آج وہ بی بلاک سے جائے واردات پر آیا تھا۔ ان پر ایک دوست سے ملاقات کے دوران حملہ کیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں آپریشن سیل کی ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔ اس میں خصوصی عملے کی ٹیمیں، اینٹی آٹو تھیفٹ اسکواڈ وغیرہ شامل ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل سرویلنس کی مدد سے تفتیش کی جارہی ہے۔ فی الحال نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ متوفی کے گھر والوں اور دوستوں سے بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ قتل کی وجہ کیا ہے؟ تحقیقات کے بعد ہی سب کچھ پتہ چلے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button