نیشنل

مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ 100 سے زائد بھکت ہلاک

نئی دہلی ۔ ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں ایک مذہبی پروگرام کے دوران بھگدڑ مچ گئی، ستسنگ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے 100سے زائد لوگوں کی بھگدڑ میں موت ہو گئی۔

 

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ بھولے بابا کے ستسنگ میں بھگدڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ مرنے والوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ 150 افراد زخمی ہیں جب کہ کم از کم 100 افراد بے ہوش ہوگئے ہیں۔ ایٹا کے سی ایم او ڈاکٹر امیش کمار ترپاٹھی نے 27 اموات کی تصدیق کی۔

 

معلومات کے مطابق ہاتھرس ضلع کے سکندر راؤ تھانہ علاقے کے پھول رائی گاؤں میں بھولے بابا کے ستسنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button