نیشنل

کامیڈین منورفاروقی کو دھمکیاں ، راجہ سنگھ کو حراست میں لے لیا گیا

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو سٹی پولیس نے جمعہ کی دوپہر منگل ہاٹ میں واقع ان کے دفتر سے حراست میں لے لیا،ان کے چند حامیوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا گیا اورانھیں بولارم پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق راجہ سنگھ مادھا پور جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے جہاں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی ہفتہ کو ایک پروگرام کرنے والے ہیں۔ رکن اسمبلی نے کئی ویڈیوز کے ذریعہ شو میں رکاوٹ ڈالنے کی دھمکی دی تھی۔ حیدرآباد پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایم ایل اے کو ان اطلاعات کے بعد حراست میں لیا گیا کہ راجہ سنگھ اور ان کے حامی اس مقام پر پریشان کن صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جہاں منور فاروقی کا کل پروگرام ہونے والا ہے۔ ایک ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے راجہ سنگھ نے ریاستی حکومت سے منور فاروقی کے شو کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button