انٹر نیشنل

داخلی عازمین کے حج پرمٹ کےاجرا کا آغاز

ریاض ۔ کے این واصف

بیرونی ملک سے آنے والے عازمین حج کے علاوہ اندرون مملکت سے مقیم اور مقامی باشندوں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد بھی عازمین میں شامل رہنے لگی ہے۔ اس لئے وزارت حج نے ان پر بھی تحدیدات عائد کردی ہیں۔ انھیں قبل از وقت رجسٹر کرانا اور وزارت سے اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہ کل سے داخلی عازمین کے لیے حج پرمٹ کا اجرا شروع کردیا جائے گا۔ العربیہ چینل کے مطابق حج پرمٹ کا اجرا ان عازمین کو کیا جائے گا جو اندرون مملکت سے حج کرانے والی کمپنیوں و اداروں کے تحت حج پیکیج کی رقم جمع اور حتمی کارروائی مکمل کرچکے ہوں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اندرون مملکت سے اس سال حج کی درخواست دینے والےمتعدد مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں نےحج پیکیج کی قسطیں جمع نہیں کرائی ہیں۔بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے حج کے لیے درخواستیں دی تھیں اور پھر منسوخ کرادیں۔ ان سے خالی ہونے والی حج نشستوں پر 7 ذی الحجہ تک نئی درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔

درخواستیں اسی صورت میں قابل قبول ہوں گی جبکہ داخلی عازمین کے لیے مختص نشستیں مہیا ہوں۔ وزارت حج نے توجہ دلائی ہے کہ ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے داخلی عازمین کی نشستوں پر اندراج کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب وزارت صحت نے کہا کہ داخلی حجاج کے لئے ضروری ہے کہ انھون نے کووڈ ویکسین کی خوراکیں مکمل لی ہوئی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button