ایجوکیشن

باسفورس کنیکٹ: ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے پہلی براہ راست پروسیسنگ کنسلٹنسی

حیدرآباد 23سپٹمبر(پریس ریلیز) – ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے لئے براہ راست پروسیسنگ کی خصوصی اہلیت کے ساتھ قائم کنسلٹنسی باسفورس کنیکٹ،  نے حیدرآباد میں باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔ خواہشمند طلباء اور پیشہ ور افراد کو بااختیار بنانے کے مشن کے ساتھ، باسفورس کنیکٹ ترکی اور دیگر ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

 

باسفورس کنیکٹ یوروپ میں ورک پرمٹ حاصل کرنے میں مدد کی بھی مہارت رکھتا ہے۔ بنجارہ ہلز روڈ نمبر1پر خواجہ منشن کے قریب باسفورس کنیکٹ کی آفس کا افتتاح ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئرمین جناب محمد لطیف خان نے انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے مواقع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باسفورس کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے باسفورس کنیکٹ کے بانیوں کی بصیرت انگیز نقطہ نظر کی تعریف کی اور تمام ممکنہ طلباء اور ملازمت کے متلاشیوں کو اس سے استفادہ کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ”کسی بھی استاد کے لیے سب سے خوشی کا لمحہ وہ ہوتا ہے جب ان کے طالب علم ان سے آگے بڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔آج ایک ایسا ہی موقع ہے جہاں میرے چار طالب علموں نے باسفورس کنیکٹ کے نام سے پوری دنیا کو جوڑنے کے لیے ایک ساتھ مل کر ایک پہل کی ہے۔ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔”

 

باسفورس کنیکٹ کے منیجنگ پارٹنر افضل الرحٰمن نے عالمی سطح پر ہندوستان کی اسٹریٹجک پوزیشن کی اہمیت اور ہندوستانی ہنرمندوں کے ذریعہ دنیا بھر میں ادا کیے گئے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان نے ہمیشہ انسانی وسائل فراہم کیے ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے "اس تناظر میں، ہندوستان کے نوجوانوں کو پوری دنیا میں مواقعوں سے استفادہ کرناچاہئے ۔اس کے لئے ہم نے باسفورس کنیکٹ قائم کیا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ کنسلٹنسی ایشیاء اور تاریخی باسفورس کی طرح عالمی مواقع کو ہندوستانی نوجوانوں سےجوڑنے والا ایک پل بنے۔”

 

باسفورس کنیکٹ کے پراسیس پارٹنر مرزا شعیب بیگ نے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی اور یوروپ کے لئےمختلف قسم کے ویزوں کی پروسیسنگ بشمول اسٹوڈنٹ ویزا، ویزٹ ویزا، ورک پرمٹ، بزنس ویزا، اور اسٹوڈنٹ ویزا کی فراہمی کے لیے کنسلٹنسی کے عزآئم پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ باسفورس کنیکٹ خصوصی طور پر ترکی کے لیے براہ راست پروسیسنگ خدمات فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ ترکی میں تعلیم کا غیر معمولی معیار، خاص طور پر انجینئرنگ، ایروناٹیکل انجینئرنگ، اور ڈرون ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعلیم کے لئےاسے خواہشمند طلبہ کی ایک اہم منزل بناتا ہے۔ باسفورس کنیکٹ ترکی کے لیے براہ راست پروسیسنگ خدمات پیش کرنے والی ہندوستان میں پہلی کنسلٹنسی ہے جس کی ترکی کی یونیورسٹیوں کے ساتھ راست شراکت داری ہے۔

 

اس طرح باسفورس کنیکٹ ہندوستانی طلباء اور پیشہ ور افراد کی بین الاقوامی تعلیم اور روزگار کے مواقع تک رسائی کے لیے تیار ہے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم باسفورس کنیکٹ کی آفیشل ویب سائٹ www.bcisvisas.in پر جائیں یا ان سے 8919229231 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button