تلنگانہ

تلنگانہ میں TET نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (TET‏ 2024) کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ امتحانات 20 مئی سے 3 جون تک ہوں گے۔

 

محکمہ تعلیمات کے مطابق امیدوار اس ماہ کی 27 تاریخ سے 10 اپریل تک آن لائن درخواست داخل کر سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ٹیٹ کے انعقاد کی منظوری کے فوراً بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

جمعرات کی رات دیر گئے ٹیٹ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے میگا ڈی ایس سی کا اعلان کیا جس کے بعد طلبہ کی جانب سے ٹیٹ کے انعقاد کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اس مطالبہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ٹیٹ کی انعقاد کو منظوری دے دی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button