جنرل نیوز

حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کی نومنتخبہ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی نارائن پیٹ اردو صحافیوں کی جانب سے خدیجہ منزل میں تہنیتی تقریب 

نارائن پیٹ: 24 دسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ کی نومنتخبہ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی حالیہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر انکی تہنیتی تقریب ممتاز صحافی جناب حافظ محمد تقی کی رہائش گاہ خدیجہ منزل پلہ بزرگ نارائن پیٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں نارائن پیٹ سے وابستہ اردو صحافیوں نے ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کو حالیہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر زبردست تہنیت پیش کرتے ہوئے ایک یادگار مومنٹو پیش کیا

 

۔ اس موقع منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے بتایا کہ وہ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ اور عوام کے درمیان رہ کر انکی خدمات کرنا چاہتی ہیں ۔ اور نارائن پیٹ کو ایک ترقیاتی یافتہ حلقہ بنانا چاہتی ہیں ۔

 

اس موقع پر نارائن پیٹ سے وابستہ اردو صحافیوں میں محمد حسین مڑکی’ حافظ محمد تقی’ حافظ محمد حسن الدین مڑکی’ بابا رنگریز’ محمد سلمان ‘ حافظ صادق چاند ‘ محمد الیاس ‘ عبدالرحیم ودیگر موجود تھے۔ اس موقع پر محمد نواز موسی ‘ مادھو ریڈی’ ملیش ‘ محمود قریشی صدر اقلیتی سیل کانگریس’ شیوا ریڈی’ رویندر ریڈی’ مرتضی چاند’ زبیر’ فضلیت’ محمد تقی پلہ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button