نیشنل

کانگریس ایم پی کے مکانات پر انکم ٹیکس کے دھاوے _ الماریوں میں نوٹوں کے بنڈل ہی بنڈل

نئی دہلی _ 7 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) انکم ٹیکس کی  ٹیموں نے جھارکھنڈ سے کانگریس کے رکن  راجیہ سبھا دھیرج پرساد ساہو کے رانچی، لوہردگا اور اڈیشہ میں پانچ سے زیادہ مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے 150 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کرلی ۔جو کئی الماریوں اور لاکرس میں  چھپا کر رکھی گئی تھی

 

انکم ٹیکس عہدیداران نے نوٹوں کے بنڈلوں کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ رکن پارلیمنٹ کے کئی قسم کے دستاویزات اور سرمایہ کاری کے دستاویزات وغیرہ کی چھان بین کی جارہی ہے۔ ایم پی ساہو کی آبائی رہائش لوہردگا میں ہے، جب کہ ان کے خاندان کے پاس رانچی کے ریڈیم روڈ میں ایک بنگلہ ہے۔ چہارشنبہ کی صبح ان دونوں جگہوں پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکم ٹیکس کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔ اس کے علاوہ اوڈیشہ کے سندر گڑھ میں ان سے متعلق مقامات پر بھی دھاوے  جاری ہے۔

ایم پی دھیرج پرساد ساہو کی رہائش گاہ پر کام کرنے والے ملازمین صبح کام کے لیے پہنچے تو انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گھر کے لوگوں کو بھیباہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ 12 دسمبر 2019 کو بھی محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم دھیرج ساہو کے گھر پہنچی تھی۔ 2019 میں، رانچی سے دہلی جاتے ہوئے، جھارکھنڈ سے کانگریس کے رکن راجیہ سبھا   دھیرج پرساد ساہو کے رانچی ایئرپورٹ پر سامان کی اسکیننگ کے دوران 38.5 لاکھ روپے ملے تھے۔

 

اس وقت محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم لوہردگا میں واقع رہائش گاہ پر پہنچ گئی تھی۔ اس وقت وقت کی کمی کی وجہ سے رانچی ہوائی اڈے پر رقم کی گنتی نہیں ہو سکی تھی۔ سی آئی ایس ایف نے اس کی اطلاع انکم ٹیکس کو دی تھی

 

دھیرج ساہو کا تعلق جھارکھنڈ کے ایک ممتاز کاروباری اور سیاسی خاندان سے ہے۔ وہ کانگریس سے دو بار راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی کے درمیان دھیرج ساہو صبح سے ہی سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔ انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر آج تک دو پوسٹس کی ہیں۔ ساہو نے صبح سویرے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پہلا پوسٹ کیا، جب کہ دوپہر 12 بجے کے بعد انہوں نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا اور لکھا، ’’ہاتھ تھم کے چلو، مسکراہٹ چلو، چلو۔ ہندوستان کو متحد کرو!

متعلقہ خبریں

Back to top button