تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کی بیوی اوشا بائی نے شوہر کی رہائی کے لئے گورنر تاملسائی سنڈرا راجن سے کی نمائندگی

حیدرآباد _ 18 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کا معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کی اہلیہ اوشا بائی نے اتوار کو ریاستی گورنر تاملسائی سنڈرا راجن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملعون راجہ سنگھ  کی بیوی نے گورنر تلنگانہ  سے اپنے شوہر کے خلاف پی ڈی ایکٹ کو منسوخ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے گورنر کو ایک یادداشت حوالے کی جس میں کہا گیا کہ ان کے شوہر کے خلاف غیر قانونی طور پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اوشا بائی نے یادداشت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت ایک گروپ کو مطمئن کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

 

حیدرآباد کے گوشہ محل اسمبلی حلقہ کا ایم ایل اے راجہ سنگھ اس وقت پی ڈی ایکٹ کے تحت چرلہ پلی جیل میں ہے تاہم، اوشا بائی نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ تلنگانہ حکومت کے اپنے شوہر کے خلاف غیر قانونی مقدمات پر مداخلت کریں۔ اس نے شکایت کی کہ اس کے شوہر کے خلاف جان بوجھ کر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے راجہ سنگھ کی بیوی مرکزی حکومت سے  بھی  انصاف دلانے کی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button