اسپشل اسٹوری

ایک شخص نے دھوم دھام سے منائی کتے کی سالگرہ، کیک کاٹا گیا اور رشتہ داروں کو دعوت

نئی دہلی: لوگوں کے بھی اپنی پالتو جانوروں سے محبت کے عجیب وغریب طریقہ ہیں۔ بعض لوگ پالتو جانوروں کو اپنے بسترمیں بھی ساتھ سلاتے ہیں تو بعض ان جانوروں کو اپنے ساتھ کھانا کھلاتےہیں اورگھمانے کیلئے لے جاتے ہیں،اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے ایک شخص نے اپنے پالتو کتے

کی سالگرہ مناتےہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔ بنواری پورعلاقہ میں رہنے والے سریش کمار نے اپنے پالتو کتے رانی کی پانچویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔ اس نے کتے کے ساتھ کیک کاٹا برتھ ڈے پارٹی میں مقامی لوگوں، رشتہ داروں کو مدعو کرتے ہوئے ان کیلئے دعوت کا اہتمام کیا۔ کتے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے بچوں نے ڈی جے پی ڈانس کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button