حیدرآباد پبلک اسکول کے سابق طالب علم ورلڈ بینک کے صدر کے عہدہ کیلئے نامزد
نئی دہلی: ہندوستانی نژاد اجئے با نگا کو ورلڈ بینک کی قیادت کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن نے کیا۔ اگر عالمی بینک بورڈ آف ڈائرکٹرس توثیق کرتے ہیں تو بانگا ورلڈ بینک کی قیادت کرنے والے پہلے ہندوستانی نژاد سکھ امریکن ہوں گے ۔ وہ ماسٹر کارڈ کے صدر اور سی ای او رہ چکے ہیں۔ انہیں سال 2016 میں باوقار پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ حالانکہ بانگا کے خاندان کا تعلق جالندھر سے ہے تاہم وہ حیدر آباد پبلک اسکول میں بھی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔
Ajay Banga will be a transformative World Bank President. I have seen firsthand the great insight, energy, and persistence he brings to address global challenges and promote economic opportunity – and I look forward to continuing to work together.
Read my full statement. pic.twitter.com/0hnxjddtu3
— Vice President Kamala Harris (@VP) February 23, 2023